Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی ویتنامی ہم منصب سے ملاقات

شہزادہ فیصل بن فرحان ویتنام کے پہلے سرکاری دورے پرگئے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ویتنام کے وزیرخارجہ بوئے تان سون سے ملاقات کی۔ وہ  ویتنام  کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر پہنچے ہوئے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں وزرا ئے خارجہ نے مملکت اور ویتنام کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہر سطح پر کثیر فریقی سیاسی و امن امور میں یکجہتی بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔  
ملاقات کے بعد ویتنام کے وزیر خارجہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا جس میں ویتنام میں متعین سعودی سفیر سعود السویلم اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی شریک ہوئے۔ 

شیئر: