مدینہ منورہ(یوسف بلوچ) مدینہ منورہ پولیس نے نشہ آور مشروب فروخت کرنے والے افریقی کو گرفتار کرلیا ہے۔ افریقی نے مدینہ منورہ کے اطراف میں شراب کی بھٹی قائم کرر کھی تھی۔ چھاپہ کے وقت 220 لیٹر کے 15 ڈرم پکڑے جن میں شراب بھری ہوئی تھی۔ مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان کرنل حسین القحطانی نے بتایا کہ افریقی نے شراب کی بھٹی انتہائی بنجر اور سنگلاخ علاقے میں قائم کررکھی تھی جہاں عام لوگوں کی آمد و رفت نہ ہونے کے برابر تھی۔