قاہرہ- - - - - - قاہرہ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ بالوں کا بورا ہو جانا یا سفید ہو جانا بھی امراض قلب کے امکانات کی نشاندہی کرتا ہے ۔ بالوں میں خرابی ڈ ی این اے کی درستگی میں کمی ، سر پر ورم اور بالوں کے نہ بڑھنے سے شرو ع ہوتی ہے ۔ تحقیقی رپورٹ کیلئے قاہرہ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 500ایسے افراد کا تجزیہ کیا جن کے بالوں کے رنگ یا تو بورے پڑ گئے تھے یا سفید ہو گئے تھے ۔ ان سائنسدانوں کے دعوے کے مطابق ایک دن ایسا بھی آسکتا ہے جب بالوں کا بورا ہو جانا امراض قلب کی واضح علامت سمجھا جائیگا یعنی مریض کے بال دیکھ کر ہی اس کے دل کی حالت معلوم کی جا سکے گی ۔ اس تحقیقی مطالعہ کے مصنف ڈاکٹر ارنی سیموئیل ہیں ۔