Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کے الزام بے بنیاد ہیں،لالو

نئی دہلی..راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے اپنے اور خاندان پر بی جے پی رہنما سشیل کمار مودی کے مال، مٹی اسکینڈل کے الزام کو بے بنیاد بتایا اور کہا کہ پٹنہ کے سنجے گاندھی زولوجیکل پارک کو ایک روپے کی بھی مٹی نہیں بیچی گئی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے سشیل مودی زیر تعمیر مال کی مٹی 90 لاکھ روپے میں پٹنہ کے زولوجیکل پارک میں بیچے جانے کا الزام لگا رہے ہیں۔ میرے بیٹے پر بغیر ٹینڈر کے مال کی مٹی کو اپنے محکمہ کو فروخت کرنے کا الزام لگایا گیا جو من گھڑت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مال سے نکلی ایک روپے کی بھی مٹی زولوجیکل پارک کو نہیں بیچی گئی ۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے ضروری تحقیقات بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کا جواب دینا نہیں چاہتا تھا لیکن جب خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جانے لگی تب جواب دینا پڑا۔ آر جے ڈی صدر نے کہا کہ جو خود گھپلا کرتے ہیں وہی اس طرح کا الزام لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڑیسہ کے مکمل اور جھارکھنڈ کے رانچی میں واقع ہوٹلوں کوچر برادران کو دیئے جانے کا معاملہ بھی بے بنیاد ہے۔

 

شیئر: