Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس ہلاک

ایئرہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے‘ (فوٹو: ریسکیو 1122)
پاکستانی فضائیہ کے مطابق ’اس کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔‘
منگل کو پاکستانی فضائیہ کے ترجمان  کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان کے مطابق اس حادثے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے جبکہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بیان کے مطابق ایئرہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔‘
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر اس کی ایمبولینس اور فائر وہیکل نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔

شیئر: