Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فضائیہ کے جہازوں کی موٹروے پر مشقیں: ویڈیو

پاکستان ایئر فورس نے حربی تیاریوں کے لیے اسلام آباد موٹروے پر لینڈنگ کی مشق کی ہے۔ 
پاکستان ایئر فورس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بدھ کو فضائیہ کے مختلف سکواڈرن سے تعلق رکھنے والے لڑاکا اور تربیتی طیاروں نے اس مشق میں حصہ لیا۔
جنگی طیاروں نے موٹروے پر لینڈنگ کے بعد اپنی ایئر بیسز پر واپسی سے پہلے ری فیولنگ بھی کی۔
بیان کے مطابق فضائیہ میں باقاعدگی سے موٹروے لینڈنگ کی مشقیں پاک فضائیہ کی حربی تیاریوں کے سلسلے کا حصہ ہیں۔ اس موقع پر ائیر وائس مارشل ظفر اسلم نے مختلف اداروں بالخصوص نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹروے پولیس کے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا جنہوں نے ان مشقوں کے انعقاد کے سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ 
بیان کے مطابق اس مشق کا بنیادی مقصد جنگی حالات میں ملک کی وسیع و عریض سڑکوں کے جال کو بطور رن وے استعمال کرتے ہوئے حربی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے فضائیہ کے لڑاکا ہوابازوں کو تربیت کی فراہمی تھی۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: