Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات میں رمضان خریداری پر سوشل سروے

سوشل میڈیا صارفین برانڈز سے زیادہ خیراتی کام کی توقع رکھتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے رمضان المبارک سال کے اہم ترین اوقات میں سے ایک ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں خاص طور پر یہ عرصہ تحائف بانٹنے اور خریداری کا موقع بھی جانا جاتا ہے، لوگ اس مقدس مہینے کو اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ گزارنا پسند کرتے ہیں۔

رمضان کے دوران بیرون ممالک کی اشیا کی خریداری پر زیادہ خرچ ہوتا ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

فیس بک IQ، فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کےتحقیقی ڈویژن نے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات  اور مصر سمیت نو ممالک میں رمضان 1443ھ  کے دوران YouGov کے ساتھ شراکت میں ایک سروے کیا ہے۔
اس سروے کے نتائج میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقدس مہینے کے دوران صارفین برانڈز سے زیادہ خیراتی کام  کی توقع رکھتے ہیں جیسےعام  افراد سے توقع کی جاتی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں صارفین کی اکثریت 71 فیصد اور کنگڈم  میں 69 فیصد کا کہنا ہے کہ مختلف برانڈز کو رمضان موسم میں صارفین اور کمیونٹیز کو کچھ واپس کرنے پر غور کرنا چاہئے۔
اس کے علاوہ متحدہ امارات میں 64 فیصد اور سعودی عرب میں57 فیصد صارفین کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران کاروباری طریقوں کی بابت وہ برانڈ یا اس کی مصنوعات میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

امارات میں صارفین نے ایسے مواد کو ترجیح دی ہے جو رعایت دیتا ہو۔ فوٹوعرب نیوز

صارفین کا کہنا ہے کہ اس سیزن میں ہم اشتہارات کے خلاف نہیں۔ امارات میں90 فیصد اور مملکت میں 85 فیصد فیس بک اور انسٹاگرام پر رمضان کے دوران اشیا کی تشہیر کرنے والے برانڈز کو دیکھتے ہیں۔
تاہم ان کے پاس اس قسم کے اشتہاری مواد کے بارے میں ترجیحات ہیں جو برانڈز فراہم کرتے ہیں۔
امارات میں صارفین نے ایسے مواد کو ترجیح دی ہے جو تازہ ترین پیشکشوں پر رعایت دیتا ہو۔
سعودی عرب میں صارفین ایسے مواد کی طرف زیادہ جھکاؤ رکھتے تھے جسے وہ ذاتی طور پر ضروری سمجھتے تھے یا جو رمضان کے موسم کے مطابق تھا۔
سوشل میڈیا پر کئے گئے اس سروے  میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ صارفین نے گزشتہ برسوں کے مقابلے میں  رمضان کے دوران دوسرے ممالک کی اشیا کی خریداری پر زیادہ خرچ کیا۔

رمضان میں روزمرہ عادات میں تبدیلی زیادہ مواقع فراہم کرتی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

متحدہ عرب امارات میں تقریباً 64 فیصد خریداروں نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے نئے برانڈز اور مصنوعات آزمانے کے بارے میں ہم زیادہ  پرجوش ہیں۔
ان اہم مواقع پر اگر اشتہارات اپنا کام کرتے ہیں تو رمضان اورعید کے دوران دوسرے ممالک سے 55 فیصد خریداری کا زیادہ امکان ہے۔
میٹا کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے علاقائی ڈائریکٹر فارس عقاد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران روزمرہ کی عادات میں تبدیلی خریداروں کو نئے برانڈز اور مصنوعات کی دریافت کے لیے زیادہ مواقع فراہم کرتی ہے۔
روزمرہ کی عادات میں اس تبدیلی سے کسی بھی کاروبار کے لیے بیرون ملک سے اپنی پسند کی مصنوعات تلاش کرنے کے خواہاں خریداروں تک پہنچنے کا ایک منفرد موقع ہوتا ہے ۔
 

شیئر: