سوشل میڈیا استعمال کرنے پر بھی ٹیکس
یوگنڈا کی حکومت کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں موجود سوشل میڈیا صارفین کو ٹیکس دینا پڑے گا۔ ٹیکس کا نفاذ رواں سال جولائی سے کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا ٹیکس کو ہر اس موبائل صارف پر عائد کیا جائے گا جو واٹس ایپ ، ٹویٹر اور فیس بک استعمال کرتا ہو۔ ٹیکس کی کل رقم یومیہ 0.027 ڈالر کے برابر ہوگی۔ ٹیکس کو وصول کرنے کے لیے حکومت کا طریقہ کار اختیار کرے گی اس بابت کچھ اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ یوگنڈا میں موبائل صارفین کی کل تعداد 23.6 ملین ہے۔