Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزائر فرسان میں چھوٹا ایئرپورٹ قائم کیا جاسکتا ہے، سعودی وزیر

جازان سے جزائر فرسان کو جوڑنے والے پل کی تعمی مشکل کام ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرنقل وحمل انجینیئرصالح الجاسر نے کہا ہے کہ ’جزائر فرسان میں چھوٹا ایئرپورٹ قائم کیا جاسکتا ہے۔ فی الوقت جازان سے جزائر فرسان کو جوڑنے والے پل کی تعمیر تکنیکی اعتبار سے مشکل کام ہے۔ جازان سے جزائر فرسان تک کا فاصلہ بھی زیادہ ہے اور سمندر بھی گہرا ہے‘۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق انجینیئرصالح الجاسر نے کہا کہ’ حکومت نے مسافروں اور سامان کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کا انتظام کررکھا ہے۔ کورونا وبا کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی کے باعث اس سلسلے میں شکایات سامنے آئی ہیں‘۔
سعودی وزیر نے کہا کہ’ جازان شہر کے ساحل سے  42 کلو میٹر دور جزائر فرسان کے باشندوں کی سہولت کے لیے چھوٹا ایئرپورٹ قائم کیا جاسکتا ہے اور یہ خارج از امکان نہیں ہے‘۔  
یاد رہے کہ مجلس شوری نے محکمہ شہری ہوابازی کو جزیرہ فرسان میں ایئرپورٹ قائم کرنے کی تجویز کا ہر پہلو سے جائزہ لینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ جزائر فرسان سحر آفریں اور دلکش مناظر سے مالا مال ہے۔ اسے سعودی عرب کے پہلے قدرتی محفوظ جنگل کا درجہ حاصل ہے اور یہ جازان کے تاج کا موتی کہلاتا ہے۔ بعض لوگ اسے سعودی عرب میں جزائر مالدیپ کا عکس قرار دیتے ہیں۔ یہاں 230 سے زیادہ اقسام کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ جزائر فرسان میں  50 قسم کے موتی موجود ہیں۔ 

شیئر: