Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، بحرہ اور الجموم میں27 ارب ریال سے زیادہ کے منصوبے مکمل

ہاوسنگ پروجیکٹس کو بھی مکمل کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ’ جدہ، بحرہ اور الجموم کمشنریوں میں سال رواں کے دوران 27 ارب 680 ملین ریال سے زیادہ کے منصوبے مکمل کیے گئے جبکہ بعض زیر تکمیل ہیں‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق خالد الفیصل نے مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنریوں کے سالانہ دورے کے اختتام پراپنے بیان میں کہا کہ ’مکہ مکرمہ گورنریٹ کی سرپرستی پرشاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد اوروزیر داخلہ کے شکر گزار ہیں‘۔ 
خالد الفیصل نے کہا کہ’ مکہ مکرمہ گورنریٹ کی اہمیت کا ایک پہلو یہ ہے کہ ’یہاں مقدس ترین مقامات ہیں۔ جن کی زیارت کے  لیے دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان سال بھر آتے رہتے ہیں۔ اس کا تقاضا ہے کہ یہاں بہترین خدمات مہیا ہوں‘۔

جدہ کمشنری میں 21 تعلیمی منصوبوں سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں( فوٹو ایس پی اے)

گورنرمکہ نے جدہ کمشنری میں 21 تعلیمی منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ جنوبی جدہ کے محلوں کی سڑکیں بنائی گئی ہیں۔ سٹریٹ لائٹس کا خصوصی انتظام ہے۔ کنگ فہد روڈ اور صاری سٹریٹ کے چوراہے پر پل بنایا گیا۔ فراہمی و نکاسی آب کے 55 منصوبے نافذ کیے گئے۔ 35 صحت منصوبے مکمل ہوئے۔
علاوہ ازیں ہاوسنگ پروجیکٹس کو مکمل کیا گیا ہے۔ جدہ اسلامی بندرگاہ میں توسیع کی گئی۔ انڈسٹریل سٹیزاور بجلی کے توسیعی منصوبےمکمل کیے گئے۔ 
بحرہ میں17 منصوبے نافذ کیے گئے۔ اسی طرح جموم میں ہیلتھ سینٹر اور دورویہ راستہ مکمل کیا گیا ہے۔
بحرہ کمشنری اور جدہ ٹیکنالوجی کالج کے درمیان تعاون کا معاہدہ بھی ہوا ہے۔
خالد الفیصل نے جدہ میں تجاوزات ختم کرانے اور ناکارہ گاڑیوں سے خراب منظر کی اصلاح کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا ہے۔ 

شیئر: