کنگز کالج ہسپتال جدہ 2023 کے آخر تک کام شروع کرے گا
کنگز کالج ہسپتال جدہ 2023 کے آخر تک کام شروع کرے گا
پیر 21 مارچ 2022 23:10
منصوبے پر 800 ملین سعودی ریال کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
برطانیہ میں قائم کنگز کالج ہسپتال سعودی عرب کے شہر جدہ میں 2023 کے آخر تک کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 175 سال پرانے ادارے نے برطانوی انویسٹمنٹ مینیجراشمور گروپ اورسعودی بقشان گروپ کے ساتھ مل کر800 ملین سعودی ریال کی سرمایہ کاری ہے۔
ہسپتال پہلے مرحلے میں 150 بستروں کا منصوبہ رکھتا ہے اور آنے والے مراحل میں اسے 250 بستروں تک بڑھا دے گا۔ ہسپتال میں مکمل طور پر لیس ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ،سنگل بیڈ رومز اور وی آئی پی سویٹس ہوں گے۔
اشمور گروپ ہیلتھ کیئر کے سربراہ احسن علی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہسپتال 200 سے زیادہ ڈاکٹروں کو ملازمت دے گا جن میں سے 30 فیصد برطانیہ سے آئیں گے۔‘
بقشان انویسٹمنٹ کے سربراہ فارس بقشان نے کہا کہ ’یہ شراکت داری صرف کاغذوں پر نہیں ہو گی۔ وہ باقاعدگی سے ڈاکٹروں کو کنگز کالج جدہ بھیجیں گے۔ یہ ہسپتال برطانیہ میں نرسوں کو تربیت دے گا۔‘
سرجیکل اور میڈیکل خصوصیات کی پیشکش کےعلاوہ ہسپتال مسکولوسکیلیٹل، خواتین کی صحت، دل اور ویسکولر کیئر، میٹابولک ڈیزیز اور باریٹرک سرجری میں مہارت حاصل کرے گا۔
کنگز کالج ہسپتال جدہ کے سی ای او جوہانس کیڈزیرسکی نے کہا کہ ’ہم ایک سال میں تقریباً 20 ہزار ایڈمشنز اور پانچ لاکھ کلینک دوروں کا انتظام کر سکتے ہیں۔‘
یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا اور خلیجی تعاون کونسل میں دوسرا منصوبہ ہے۔
اشمور گروپ کے سربراہ احسن علی نے کہا کہ ’ہم جدہ میں بہتر کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں کیونکہ یہ ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اور ہمارے لیے تعاون کرنے کی زیادہ صلاحیت ہے۔‘
احسن علی کو امید ہے کہ دبئی میں ہسپتال کی آمدنی کے ریکارڈ کی بنیاد پر یہ پروجیکٹ 18 سے 23 ماہ کے آپریشنز میں بریک ایون تک پہنچ جائے گا۔
اشمور گروپ گزشتہ 20 سالوں سے سعودی مارکیٹ میں ہے۔ یہ گروپ تعلیم، فوڈ اور بیورجز کی اشیا سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔