Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں 25نئے میڈیکل کالج

لکھنؤ۔۔۔۔یوگی حکومت نے ریاست میں 6اے آئی آئی ایم ایس اور 25نئے میڈیکل کالج کھولنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا اور یوں انہوں نے اپنے انتخابی وعدے پر عملدرآمد شروع کردیا۔ یہ بات میڈیکل تعلیم کے وزیر آسوتوش ٹنڈن گوپال جی نے بتائی۔انہوں نے کہا کہ یہ میڈیکل کالج ریاست کی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے قائم کئے جارہے ہیں تاکہ ان کی صحت کی ضرورتیں پوری کی جاسکیں۔ یہ تمام ادارے آئندہ 5برسوں میں مکمل ہوجائیں گے۔ ان سے کہا گیا کہ ریاست کے متعدد انجینیئرنگ کالج میں غیر معیاری تعلیم دی جارہی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں میں معیارتعلیم کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس کیلئے ہم اساتذہ کی خالی اسامیاں پر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہدایت کردی ہے کہ نیا سیشن شروع ہونے سے پہلے 500خالی اسامیوں پر اساتذہ کی تقرری کی جائے۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلبہ کو ملازمتوں کی فراہمی میں حائل مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تعلیم کا معیار بہتر ہوگا تو طلبہ خود ہی اچھی ملازمت پاسکیں گے۔

شیئر: