Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستانی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

پاکستان اور رائل سعودی فورسز کی مشترکہ مشقیں خیرپور ٹامیوالی میں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔
منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ ’مشترکہ تربیتی مشقوں کے ذریعے دونوں دوست ممالک کے فوجیوں کو اپنی تکنیکی صلاحیتیں اور حکمت عملی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔‘
’مشقوں سے پاکستانی اور سعودی فوجیوں کو مشترکہ آپریشنل تجربات کے ذریعے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں بھی فائدہ حاصل ہوگا۔‘

شیئر: