پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 84 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 183.47 روپے اور سعودی ریال کی قدر 48.90 روپے رہی۔
رواں کاروباری ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ایک روپے 70 پیسے کی کمی ہو چکی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں اماراتی درہم 49.95، برطانوی پاؤنڈ 241.03، بحرینی دینار 486.59، عمانی ریال 476.51، کویتی دینار 603.82 اور یورو کی قدر 204.74 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 182.5 اور قیمت فروخت 183.7، سعودی ریال کی قیمت خرید 48.05 اور قیمت فروخت 48.8 روپے رہی۔
اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.4 اور قیمت فروخت 50.3 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237 اور قیمت فروخت 239.5 روپے رہی۔