Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلط طور پر خود کو طبی اہلکار ظاہرکرنا قابل سزا جرم ہے: ادارہ پراسیکیوشن

خود کو طبی اپلکارظاہرکرنے پر6 ماہ قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا(فوٹو: ٹوئٹر)
بپلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ طبی اہلکار کا روپ دھار کر خود کو معالج ظاہر کرنا قابل سزا جرم ہے جس پر 6 ماہ قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پراسیکیوشن نے ٹوئٹراکاؤنٹ پر خبردار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ جو شخص بھی معالج کا روپ دھار کر سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرے یا باقاعدہ ڈاکٹر نہ ہونے کی صورت میں اس کے پاس سے طبی آلات برآمد ہونے پر اسے قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص خود کو ڈاکٹر، نرس یا طبی عملے کی حیثیت سے لوگوں کے سامنے پیش نہ کرے ایسا کرنا قانونی طور پر جرم شمار کیا جائے گا۔
دھوکے بازی کے الزام میں گرفتار ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا مقرر ہے۔

شیئر: