اسلام آباد میں کسی سیاسی تبدیلی یا انتشار کا اثر پنجاب کے حکومتی ایوانوں پر بھی ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے طوفان کے اثرات سے تخت لاہور بھی لرزاں ہے۔
وفاق میں عدم اعتماد کا منہ موڑنے کے لیے تحریک انصاف نے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جگہ چوہدری پرویز الہی کو وزارت اعلیٰ دینے کا عندیہ دیا ہے۔ اگرچہ مرکز میں حکومتی اتحادیوں کی طرف سے حمایت کے بعد اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پراعتماد ہے۔ ساتھ ہی وہ پنجاب میں پرویز الہی کا راستہ روکنے کے لیے پرامید بھی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے سپیکر پرویز الہی صوبائی اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کریں گے۔ اس کا انحصار موجودہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے استعفے، ناراض گروپوں کے رویے اور صوبے میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر اپوزیشن کے امیدوار کی نامزدگی پر ہے۔
مزید پڑھیں
-
علیم خان گروپ کا پرویز الہی کی حمایت سے انکارNode ID: 657236