Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کل شہباز شریف کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست دیں گے: فواد چوہدری

فواد چوہدھری نے کہا کہ شہباز شریف گھر بیٹھے ہی وزیراعظم بن گئے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وہ سنیچر کو ہی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی ضمانت کی منسوخی کے لیے درخواست دائر کریں گے۔
جمعے کو اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل ان کو وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے۔
’حکومت کل ہی سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت کی منسوخی کے لیے کارروائی کا آغاز کرے گی۔‘
فواد چوہدھری نے کہا کہ شہباز شریف گھر بیٹھے ہی وزیراعظم بن گئے۔ ’ان کے خواب کرچی کرچی ہونے جارہے ہیں۔‘
ان کے مطابق ملک کی بھاگ دوڑ عمران خان کے ہاتھ میں ہی رہے گی۔ 
’عدم اعتماد میں 48 گھنٹے باقی ہیں۔ ایک ایک لمحہ اہم ہے۔ شیروانیاں تیار کرنے والوں کو مایوسی ہوگی اور ان کی شیروانیاں ٹنگی رہے گی۔‘
فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کی زندگی اہم ہے اور ان کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن والے بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے اس لیے وہ کل میٹنگ میں نہیں آئے۔
اس موقع پر وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سازش کے تحت ملک میں کٹھ پتلی حکومت بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔ ’قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ کٹھ پتلی حکومت بنانے نہیں دی جائے گی۔‘

’فواد صاحب بس ایک دن کی بات ہے‘

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’فواد صاحب بس ایک دن کی بات ہے اور پھر بے روزگاری ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’دھمکیاں دے کر، غنڈا گردی کر کے عدم اعتماد نہیں جیتی جاتی اس کے لیے 172 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔‘
’عمران خان کا کرپشن کا بیانیہ ملکی اور غیر ملکی عدالتوں میں قانونی فورم پر پٹ گیا ہے۔‘

شیئر: