سعودی عرب کی مجلس شوری کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبداللہ آل شیخ نے ریاض میں مجلس شوری کے اپنے دفتر میں مملکت میں تاجکستان کے سفیراکرم کریمی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران مجلس شوری کے سربراہ نے سعودی عرب اور تاجکستان کے تعلقات کوسراہا ،خصوصا پارلیمانی تعلقات سمیت تمام شعبوں میں انہیںمضبوط بنانےاورترقی دینے کی ضرورت پرزوردیا۔
اکرم کریمی نے دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےعزم کا اظہار کیا۔
مجلس شوری کے سربراہ اور تاجک سفیر نے مشترکہ تشویش کےامورپرتبادلہ خیال کیا۔ مجلس شوری اور تاجک پارلیمنٹ میں مشترکہ پارلیمانی دوستی کمیٹوں کے مابین دوروں کے تبادلے کے ذریعے رابطے فعال کرنے پر بھی زور دیا گیا۔