Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس شوری کے صدر سے کیوبا کے سفیر کی ملاقات، پارلیمانی تعلقات پر تبادلہ خیال

سعودی شوری اور کیوبا کی پارلیمنٹ کے تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری کے صدر ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل شیخ سے بدھ کو ایوان شوری ریاض میں کیوبا کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں تمام شعبوں خصوصا سعودی شوری اورکیوبا کی پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
صدر شوری نے کہا کہ’ دونوں ملکوں کی پارلیمانی کمیٹیوں کے درمیان رابطے بڑھانا ضروری ہے۔ کیوبا کے سفیر نے پارلیمنٹ کی سپیکر کی طرف سے صدر شوری کو خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے‘۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور خصوصا مشترکہ مفادات کے حصول کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات خصوصا سعودی شوری اور کیوبا کی پارلیمنٹ کے تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
اس موقع پر کیوبا اور سعودی پارلیمانی دوستی کمیٹی کے سربراہ بھی موجود تھے۔

شیئر: