نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو کو موت کی سزا سنائے جانے کے باوجود ہندوستان نے درجنوں پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا سلسلہ روک دیا ہے۔ ان قیدیوں کو اپنی سزائیں مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے حوالے کیا جانا تھا۔ حکومت سمجھتی ہے کہ اس وقت ان پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا وقت صحیح نہیں۔جوابی کارروائی ایسے موقع پر کی گئی جب ہند نے واضح کردیا کہ اگر کلبھوشن کی سزائے موت پر قانون اور انصاف کے تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عمل کیا گیا تو اسے منصوبہ بند قتل کہا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہند کو پاکستان میں فوجی عدالت میں کلبھوش کے مقدمے کا کوئی علم نہیں اور وہ سمجھتا ہے کہ یہ ایک ریاستی ڈرامہ ہے۔ گزشتہ روز 46سالہ کلبھوشن کو پاکستان کی فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔