Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین کو یومیہ لاکھوں لٹر زمزم کی فراہمی

زم زم کی ایک لاکھ بوتلیں بھی زائرین میں تقسیم کی جا رہی ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ زائرین کو افطار سے سحری تک زمزم کی سہولت فراہم کر رہی ہیں،زمزم وافر مقدار میں موجود ہے۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ’ ریاض الجنہ اور مسجد نبوی کی پرانی عمارت میں موجود زائرین کو یومیہ 14 ہزار آب زم زم کے کولر اور ایک لاکھ 60 ہزار آب زم زم کی بوتلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ کوشش ہے کہ زائرین جہاں بھی ہوں انہیں کسی زحمت کے بغیر افطار کے وقت سے سحری تک آب زم زم وافر مقدار میں مہیا رہے۔‘ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بتایا کہ ’زائرین کےلیے مسجد نبوی کے صحنوں میں آب زم زم کی 12 سو سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔‘

مسجد نبوی کے صحنوں میں زم زم کی 12 سو سبیلیں لگائی گئی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے) 

 رمضان کے دوران زائرین کو وافر مقدار میں  زم زم فراہم کرنے کے مکمل انتظامات ہیں۔ 
علاوہ ازیں حرمین شریفین انتطامیہ نے مسجد الحرام میں زائرین کو روزانہ پانچ لاکھ لیٹر آب زم زم افطار کےلیے فراہم کیا جا رہا ہے۔
 انتطامیہ کے ماتحت آب زم زم کے ادارے کے انچارج عبدالرحمن الزہرانی نے بتایا کہ پانچ لاکھ لٹر سے زیادہ آب زم زم مسجد الحرام میں زائرین کو فراہم کیا رہا ہے۔  زم زم کی ایک لاکھ بوتلیں بھی زائرین میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
حرم انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد الحرام کے صحنوں اور نماز کے مقامات پر 13 ہزار زم زم کولر رکھے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک میں چالیس لٹر آب زم زم ہوتا ہے ۔   

شیئر: