اضاحی پروجیکٹ میں کام کرنیوالے کارکنوں پر40ملین ریال خرچ کئے جاتے ہیں
جدہ: اضاحی پروجیکٹ پرکام کرنے والے وقتی کارکنوں پر حکومت سالانہ 40ملین ریال خرچ کرتی ہے۔ یہ رقم قصابوں، ڈاکٹروں، کارکنوں اور پروجیکٹ کے فنی عملے کے ویزوں پر خرچ ہوتی ہے۔ یہ بات اضاحی پروجیکٹ کے نگران انجینئر موسی بن علی العکاسی نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اضاحی پروجیکٹ کے لئے سالانہ 20ہزار ویزے جاری کئے جاتے ہیں جن کا پورا خرچ حکومت کے ذمہ ہوتاہے۔ انہوں نے کہا امسال اضاحی پروجیکٹ پر کام کرنے کےلئے نئے ممالک سے کارکنوں، قصابوں اور فنی عملے کو ویزے جاری کئے جائیں گے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ترکی، سوڈان، مراکش، تیونس، جبوتی اور لبنان سے کارکن بلائے جائیں۔ اضاحی پروجیکٹ کے تحت سالانہ 40ہزار جانور ذبح کئے جاتے ہیں۔