Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب طلاق کیک بھی کٹنے لگے

لندن۔۔۔۔خوشی اور تفریحات کے مواقع پر کیک کاٹنے کی روایت بہت پرانی ہو چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا میں جگہ جگہ ہر موقع کیلئے کیک بنتے اور کاٹے جاتے ہیں جسے کھا کر تقریب میں موجود افراد خوشی محسوس کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں ۔وقت کے ساتھ ساتھ کیک کاٹنے کی روایت تو برقرار رہی مگر تقریبات کی نوعیت بدلنے لگی ۔ اس حوالے سے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ لوگوں نے اب طلاق کی ناگوار تقاریب کے موقع پر بھی نہ صرف کیک کاٹنا شروع کر دیا ہے بلکہ وہ ان کیکوں کی آرائش اور زیبائش کا بھی اہتمام کرتے ہیں ۔ اس کے بعد کیک کاٹ کر غالباً یہ اشارہ دیتے ہیں کہ اب ان کے ازدواجی تعلقات بھی کٹ گئے ہیں ۔ ایسے مواقع پر کیک کٹنا بہت عجیب و غریب لگ رہا ہے اور صورتحال کی وجہ سے ایک خاتون نے بتایا کہ انہیں 99مختلف مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے مگر ایک شوہر ان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے اور وہ بھی اس وقت جب وہ تعاون پر تیار نہ ہو اور اپنی ذمہ داریوں سے دامن چھڑانے کی کوشش کرتا ہو ۔ باخبر ذرائع اور کیک تیار کرنیوالی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اب طلاق کے مواقع پربھی انہیں بڑی تعداد میں کیک کے آرڈرز ملتے ہیں اور آرڈرز دینے والوں کی فرمائش ہوتی ہے کہ طلاق کا کیک بھی سجا سجایا ہونا چاہئے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رابن تھیکے ،لیوناڈو ڈی کیپریو ، براڈ پٹ ، اسکارلٹ جانسن اور کیٹی پرائس نے بھی اپنے شریک حیات سے قطع تعلق کرتے وقت ایسی تقاریب منعقد کی جن میں بہت لذیذ اور خوبصورت کیک کاٹے گئے ۔ اب ایسا لگتا ہے کہ جیسے طلاق کی تقریب بھی لذیذ اور خوبصورت کیکوں کے بغیر نامکمل رہتی ہے ۔ سوشل میڈیا بھی ایسے کیکوں اور ان سے متعلق خبروں کو نمایاں طور پر پیش کر رہے ہیں ۔

شیئر: