Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورزش خالی پیٹ کی جائے تو بہتر نتائج نکلتے ہیں ، ماہرین

باتھ،انگلینڈ - - - - - باتھ یونیورسٹی میں ہونیوالی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ورزش اچھی چیز ہے اور خود کو فعال رکھنے کیلئے ورزش ضرور کی جانی چاہئے مگر ماہرین نے تحقیق اور تجربے کے بعد بتایا کہ ورزش کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ خالی پیٹ ورزش کی جائے ۔ اس طرح ورزش کرنے سے کافی فوائد حاصل ہوتے ہیں جبکہ اس طرح میٹابولزم پر بھی بہتر اثرات مرتب ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ اس رپورٹ کی تیاری کے دوران ماہرین نے مقررہ حد سے زیادہ وزنی مردوں کے حالات کا جائزہ لیا ۔ ان رضا کاروں کو پیدل چلنے کو کہا گیا جنہوں نے ایک گھنٹے کی واک کے دوران خالی پیٹ کے طفیل 60فیصد زیادہ آکسیجن استعمال کیا جبکہ بہت زیادہ مرغن اور تگڑا ناشتہ کرنے کے بعد اتنے زیادہ آکسیجن سے فائدہ اٹھانے میں ان لوگوں کو 2گھنٹے لگ گئے۔

شیئر: