Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں افطار دستر خوان جہاں تارکین اپنی یادیں تازہ کرتے ہیں

دعوۃ سینٹرز کے تحت افطاردسترخوان لگائے جا رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں رمضان کے دوران افطار دسترخوانوں نے باحہ میں مختلف مسلم ممالک کے تارکین وطن کو محبت اور الفت کے رشتوں سے جوڑ دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق باحہ میں دعوۃ سینٹرز رمضان کے دوران تارکین وطن کے لیے افطاردسترخوان لگا رہے ہیں۔ اس موقع پرمختلف ممالک سے آئے ہوئے مسلمانوں کو اسلامی آگہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔
مسلم تارکین وطن افطاردسترخوان پر جمع ہوکر اپنے یہاں رمضان کے رسم و رواج اور پرانی یادیں بھی تازہ کررہے ہیں۔

رمضان میں اخوت کے رشتے زیادہ گہرے ہوجاتے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

رمضان کے افطار دسترخوان غیر مسلموں کو اسلام سے متعارف کرانے کا ذریعہ بھی بنے ہوئے ہیں۔ 
دعوۃ سینٹر متعدد زبانوں میں قرآن پاک کے معانی و مطالب کے ترجمے اور لٹریچر بھی فراہم کررہے ہیں جبکہ مفت عمرہ پروگرام کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔
انڈیا کے شہری عبدالعارف کا کہنا ہے کہ ’رمضان کے دن اور راتیں سعودی عرب میں اپنی الگ ایک پہچان رکھتے ہیں‘۔
’یہاں سعودی شہری ہوں یا مقیم غیرملکی  ایک دوسرے  کے ساتھ محبت سے پیش آتے ہیں۔ عام دنوں کے مقابلے میں رمضان میں اخوت کے رشتے زیادہ گہرے ہوجاتے ہیں‘۔

شیئر: