Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جڑواں2 کیلئے ورون دھون کی ٹریننگ

ممبئی ...بالی ووڈ فلم ساز ساجد ناڈیاڈوالا اپنی سپر ہٹ فلم جڑواں کا جس میں سلمان خان، کرشمہ کپور اور رمبھا نے اہم کردار نبھایا تھا،سیکوئل بنا رہے ہیں۔ جڑواں 2 کیلئے اداکار ورون دھون خاص تربیت لے رہے ہیں۔ فلم کی ہدایت ڈیوڈ دھون کر رہے ہیں۔اس فلم میں ورون ڈبل کردارنبھائیں گے۔ ورون نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ پوسٹ کئے ہیں جس میں وہ اپنے دونوں کردار پریم اور راجہ کی ٹریننگ لیتے دکھائی رہے ہیں۔ آو¿ٹ ڈور ٹریننگ کرتے ہوئے اپنے پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ دو کرداروں کی تربیت تنہا لینا آسان نہیں ۔اس فلم میں ورون کے ساتھ جیکلین فرنانڈیز اور تاپسی پنوں بھی ہوں گی۔ یہ فلم 29 ستمبر 2017 کو ریلیز ہو گی۔
 

 

شیئر: