Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوڈیشہ کے فساد زدہ علاقے میں صورتحال معمول پر

بھونیشور۔۔۔۔وزیر اعلیٰ نوین پٹنائیک نے کرفیو زدہ بھدرک کا دورہ کیااور صورتحال کا جائزہ لیا۔آج فساد سے متاثرہ بھدرک میں شام 4بجے تک کرفیومیں نرمی رہے گی تاکہ لوگ ضروری گھریلو اشیاء خرید سکیں۔ سوشل میڈیا پر پابندی بھی 48گھنٹے کیلئے اٹھا لی گئی جبکہ اس شہر میں بینک تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر کھلے ہوئے ہیںاور معمول کے مطابق کام جاری ہے۔ فساد کے مرکزی ملزم سمیت 100سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔7اپریل کوہندورہنماؤں کے خلاف سوشل میڈیا پرغلیظ زبان استعمال کرنے پر ہنگامے شروع ہوئے تھے جس کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیاتھا۔حکام نے کہا کہ صورتحال میں خاصی بہتری کے بعد انٹرنیٹ پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

شیئر: