نئی دہلی۔۔۔۔محکمہ انکم ٹیکس نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ 30اپریل تک اپنے بینک اکاؤنٹس کا ناتہ آدھار کارڈ سے جوڑ لیں۔محکمہ کا کہنا ہے کہ اگر بینک کھاتے رکھنے والوں نے اپنی تمام تفصیلات 30اپریل تک نہ دیں تو بینکوں اور مالیاتی اداروں کو اکاؤنٹس بند کرنے کا اختیار ہوگا۔تفصیلات فراہم کرنے پر وہ اپنے اکاؤنٹس سے لین دین کرسکیں گے۔بینکوں اور مالیاتی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم جولائی2014ء سے 31اگست 2015تک کھلنے والے اکاؤنٹس رکھنے والوں سے یہ ساری معلومات حاصل کریں۔