Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد

 اسلام آباد.. وزیراعظم نواز شریف نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کردیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ حج پالیسی، نئی ہاوسنگ ا سکیموں اور گیس کنکشنز سمیت اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں حج پالیسی 2017 کی منظوری دی گئی جس کے مطابق رواں برس 60 فیصد عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 40 فیصد پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جا سکیں گے۔ وزیراعظم نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہو لتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کو ٹرانسپورٹ کے لئے جدید بسوں کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے۔ وفاقی کابینہ نے نئے گیس کنکشنزپر 2009 سے عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دیدی۔وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس بریفنگ میں بتایاانہوں نے کہا کہ حج کوٹے میں زیادہ حصہ سرکاری رکھا گیا ہے۔ پی آئی اے کو کرائے میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

شیئر: