Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈپٹی سپیکر کے اجلاس ملتوی کرنے کے خلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ تو پارلیمان کی اندرونی کارروائی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے قومی اسمبلی کا 16 دسمبر کا اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کرنے کے حکم کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست میں فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
جمعے کو چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار بھی لارجر بینچ میں شامل تھے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ پارلیمان کی اندرونی کارروائی ہے تاریخ بھی مقرر ہو چکی ہے۔
وکیل منصور اعوان اور زینب جنجوعہ، مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے عدالت پیش ہوئے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کو 16 اپریل کو اجلاس بلا کر سپیکر الیکشن کی ووٹنگ کرانے کی ہدایت کی جائے۔
منصور اعوان نے دلائل دیے کہ اجلاس کے ساتھ ہی سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی منسلک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپیکر آفس خالی ہے یہ خالی نہیں رکھا جا سکتا اور یہ اقدام معاملے کو طول دینے کے لیے تاخیری حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ تو پارلیمان کی اندرونی کارروائی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 22 اپریل کو ہو جائے گا اب تاریخ کا تعین تو ہو چکا ہے۔‘
عدالت نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سمیت سیکریٹری قومی اسمبلی، سیکریٹری پارلیمنٹری افیئرز کو 22 اپریل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

شیئر: