Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے رینکنگ، پاکستان کی8 ویں پوزیشن برقرار

دبئی ... پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر گرفت مضبوط کر لی۔ بلے بازوں میں بابراعظم ایک درجہ ترقی پا کر آٹھویں نمبر پر آ گئے۔محمدحفیظ 7 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل ہو گئے۔ شعیب ملک 17 درجے چھلانگ لگا کر 45ویں نمبر پر آ گئے۔ بولرز میں حسن علی کی 15،محمدعامر کی 13، حفیظ کی 11 اور عماد وسیم کی 7 درجے ترقی ہوئی ۔ حفیظ دنیا کے دوسرے بہترین آل راونڈر بن گئے۔ آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ کے تحت جنوبی افریقی ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔ آسٹریلیا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، ہندچوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان نے 90 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔ ویسٹ انڈین 83 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔بلے بازوں میں ڈی ویلیئرز پہلے، وارنر دوسرے، ویراٹ کوہلی تیسرے، جوائے روٹ چوتھے، فاف ڈوپلسس پانچویں، ڈی کوک چھٹے، گپٹل ساتویں نمبر پر برقرار ہے۔ بولرز میں عمران طاہر سرفہرست ہیں، ا سٹارک دوسرے، بولٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ محمدعرفان 20ویں نمبر پر ہیں۔حفیظ 11 درجے اوپر چڑھ کر 38ویں سے 27ویں نمبر پر آ گئے۔ حسن علی 15 درجے چھلانگ لگا کر 49ویں سے 34ویں، محمدعامر 13 درجے چھلانگ لگا کر 51 سے 38جبکہ عماد وسیم 46 ویں سے 39ویں نمبر پر آ گئے۔
 

شیئر: