دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی جہتوں کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پر بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزرائے خارجہ نے ملاقات میسں بحرین اور مملکت کے گہرے تعلقات اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی جہتوں کا جائزہ لیا ہے۔
دونوں ملکوں کے تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی حالات اورامور بھی زیر بحث آئے۔
اس موقع پر بحرین میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد بن عبدالعزیز اور سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔