Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے نیپالی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو نیپال کے وزیر خارجہ ڈاکٹر نرائن کھادکا نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرکے مضبوط بنانے اور متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے نیپالی ہم منصب کے ساتھ متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل حل کرنے کے  لیے مل کر کام کرنے اور اس حوالے سے یکجہتی پیدا کرنے کے موضوع پربات چیت کی۔
 خطے سمیت دنیا بھر میں دونوں دوست ملکوں کی جانب سے قیام امن کی کوششوں کا مشن خاص طور پر زیر بحث آیا ہے۔

شیئر: