واٹس ایپ کی جانب سے گروپس کو زیادہ بہتر انداز میں منظم کرنے کے لیے کمیونیٹیز کا فیچر رواں برس متعارف کرایا جائے گا۔
واٹس ایپ کے مالک ادارے میٹا پلیٹ فارمز کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ نیا فیچر دفاتر یعنی ورک پلیسز اور سکولوں وغیرہ کے لیے مفید رہے گا۔
واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھکارٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے 256 ممبران کے بعد محدود ہو جانے والے گروپس ایک ایسے نظام کا حصہ بن جائیں گے جہاں ایڈمنز ہزاروں افراد کی کیمونیٹی کو الرٹ بھیج سکیں گے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جا رہا ہے؟Node ID: 661751
-
عمران خان کو کراچی لے جانے والا جہاز کس کا ہے؟Node ID: 661971
اس وقت محدود پیمانے پر صارفین کے استعمال میں موجود نئے فیچر سے متعلق واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس کی قیمت مقرر کرنے کا ارادہ نہیں ہے، تاہم اداروں کے لیے پریمیئم سروس کی پیشکش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا ہے۔
دو ارب سے زائد صارفین رکھنے والی واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمیونیٹیز فیچر بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہو گا۔
سپیمنگ اور ہیٹ سپیچ پر قابو پانے کے اقدام کے طور پر صارفین کمیونٹیز کو سرچ نہیں کر سکیں گے۔ واٹس ایپ نئے فیچرز میں میسیج فارورڈ کرنے کی لمٹ اور دیگر اینٹی ابیوز ٹولز استعمال کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔
واٹس ایپ کے مطابق کمیونٹیز کی لانچ سے قبل گروپ کے فیچرز میں متعدد تبدیلیاں لائی جائیں گی۔
نئی تبدیلیوں کے تحت وائس کالنگ میں اب 32 افراد شامل کیے جا سکیں گے۔ فائل شیئرنگ کا سائز دو جی بی تک بڑھا دیا جائے گا۔ میسیجز میں ایموجی ری ایکشنز شامل کیے جا سکیں گے اور ایڈمنز کو کسی بھی چیٹ میں سے ناپسندیدہ پیغامات ہٹانے کا اختیار مل جائے گا۔
We're excited to announce a new feature rolling out later this year called Communities!
With Communities, you'll be able to bring related groups together in a way that helps you organize meaningful connections easily and privately. pic.twitter.com/eatAZQCmc3
— WhatsApp (@WhatsApp) April 14, 2022