Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی ایک اور قدیم مسجد ’الحصن الاسفل‘ کی بحالی

اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ مسجد کی قدیم شناخت قائم رہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے منصوبے برائے تعمیرِ نو و تزئین قدیم مساجد کے دوسرے مرحلے میں عسیر ریجن کی ایک قدیم مسجد ’الحصن الاسفل‘ کو بحال کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد الحصن الاسفل 271 برس قبل تعمیر کی گئی تھی جس میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کےلیے حوض بھی بنایا گیا تھا جو وضو کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
مسجد کی از سرنو تعمیر میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ مسجد کی قدیم شناخت قائم رہے۔
علاقے میں تعمیر کےلیے استعمال ہونے والا سفید پتھر استعمال کیا گیا۔ درختوں کے تنوں سے چھت کی سپورٹ بنائی گئی ہے۔
مسجد کے صحن اور وضوخانے کی تعمیر بھی قدیمی انداز میں کی گئی ہے۔
مسجد کی موٹی دیواروں کو دیکھ کر اس کے قدیم و تاریخی ہونے کا احساس ہوتا ہے۔
دیواروں میں شیلف بھی اسی قدیم انداز میں بنائے گئے ہیں جیسا کہ روز اول میں اس مسجد کے معماروں نے اسے بنایا تھا۔

مختلف علاقوں میں 30 قدیم مساجد کی تعمیرِنو کی جائے گی۔(فوٹو: ایس پی اے)

واضح رہے ولی عہد کے منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مملکت کے مختلف علاقوں میں 30 قدیم مساجد کی تعمیرِنو کی جائے گی۔
 ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، عسیر، مشرقی ریجن، الجوف، جازان، شمالی حدود، تبوک، الباحہ، نجران، حائل اور قصیم میں قدیم و تاریخی مساجد کی تعمیر و تزئین کا کام مرحلہ وار مکمل ہوگا۔

 

شیئر: