سعودی عرب نے ہزاروں ٹن ڈیزل کی نئی کھیپ یمن بھیج دی
سعودی عرب نے ہزاروں ٹن ڈیزل کی نئی کھیپ یمن بھیج دی
منگل 19 اپریل 2022 23:21
سعودی عرب یمن کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کام کر رہا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے پانچ ہزار 400 ٹن ڈیزل کی نئی کھیپ یمن کے المھرۃ اور حضرموت بھیجی ہے۔
سعودی عرب یمن کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے خصوصی پروگرام چلائے ہوئے ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق المھرۃ میں کمشنری کے سیکریٹری جنرل سالم عبداللہ نیمر، نشطون بندرگاہ پر تیل تنصیبات کے ڈائریکٹرسالم السلیمی، المھرۃ میں آئل کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کلشات، المھرۃ میں یمن کی تعمیر و ترقی کے سعودی پروگرام کے ڈائریکٹرعبداللہ باسلیمان،متعدد عہدیدار اور عمائدین موجود تھے۔
سالم نیمر نے ڈیزل کی نئی کھیپ کی فراہمی پر یمنی عوام کی جانب سے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دوسری جانب حضرموت کی المکلا بندرگاہ کے راستے دس ہزار ٹن ڈیزل کی کھیپ سعودی عرب کی طرف سے بھیجی گئی۔
ایک برس کے دوران 12 لاکھ 60 ہزار 850 میٹرک ٹن ڈیزل حضر موت اور المھرۃ کو فراہم کیا گیا۔ اس کی قیمت 422 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
سعودی عرب 4.2 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی پٹرول اور ڈیزل امداد فراہم کرچکا ہے۔اس سے یمن میں بجلی مسلسل فراہم ہورہی ہے۔
جنوری 2022 کے آخر تک 2100 گیگا واٹ سے زیادہ بجلی فراہم کرنا ممکن ہوسکا ہے۔