Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈے کھانے کا اندا زآپ کی شخصیت کا آئینہ

لندن ۔۔۔۔۔انسانی رویے کی ماہر ڈاکٹر جین کاکس نے اب انسانی شخصیت کو جانچنے اور پرکھنے کا ایک انوکھا طریقہ بتا دیا ہے اور کہا ہے کہ لوگوں کے انڈے کھانے کے انداز سے بھی ان کے بارے میں بہت سی باتیں معلوم کی جا سکتی ہیں ۔ اگر آپ کم بوائل کئے ہوئے انڈے چمچ سے کھائیں تو آپ رومان پسند ہیں اور خیالی دنیا میں رہتے ہیں ۔اگر آپ انڈے چھیل کر کھاتے ہیں اور اسے اپنے روٹی پر پھیلا دیتے ہیں تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ عملی انسان ہیں اور آپ کو ہنسی مذاق بھی پسند ہے اور جو لوگ انڈے کو انڈے کے روایتی پیالے میں رکھ کر کھاتے ہیں وہ بنیادی طور پر روایت پسند کہے جا سکتے ہیں ۔ کیا انڈے کھاتے وقت آپ بہت زیادہ پر جوش ہو جاتے ہیں اور انڈے کو یا انڈے سے بھری چمچ کو چومنے کی بھی حرکت کر بیٹھتے ہیں جیسا کہ مشہور گلوکار ڈین مارٹن نے اپنے نغمے میں بتایا ہے ۔معلوم یہ ہوا کہ آپ کے انڈے کھانے کا انداز آپ کے خیال و خواب سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر آپ کی شخصیت کا مظہر ہو سکتا ہے ۔یہ انداز شخصیت کی انفرادی طبیعت کی بھی نشاندہی کرتا ہے ۔ چمچ سے انڈہ اٹھا کر منہ تک لانے کے دوران آپ کس طرح اپنا ہاتھ منہ کی طرف لے جاتے ہیں ۔ اس سے آپ کی مہم جو طبیعت کا پتہ چلتا ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق41فیصد برطانوی باشندے انڈوں کے پیالوں میں نیم بوائلڈ انڈے کھانے کے عادی ہیں ۔

شیئر: