Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین میں 50 ہزار قرآن کریم کے نسخوں کی تقسیم کا ہدف

قرآن کی تقسیم کا کام دومرحلوں پرمشتمل ہے (فوٹو، ایس پی اے)
وزارت اسلامی امورودعوۃ ورہنمائی کی جانب سے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین میں قرآن کریم کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزارت اسلامی امور قرآن کریم کی تقسیم دومرحلوں میں ’شاہ فہد قرآن کریم پرنٹننگ پریس‘ اور ’احسان ‘ پلیٹ فارم کے تعاون انجام دے گی۔
وزارت اسلامی امور کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ دوسرا مرحلہ بھی رمضان کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا۔ تقسیم کا کام جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرکیا جارہا ہے جہاں سے متعین اہلکار عمرہ زائرین کی واپسی کے موقع پرانہیں فراہم نیک خواہشات کے ساتھ عمرہ مبارک کا پیغام دیتے ہوئے قرآن کریم کا تحفہ دیتے ہیں۔

جد کے ہوائی اڈے پرخصوصی کارونٹرز قائم کیے گئے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

مقررہ ہدف کے بارے میں وزارت اسلامی امورکا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے اختتام تک 50 ہزار قرآن کریم کے نسخے عمرہ زائرین میں تقسیم کیے جائیں گے۔
واضح رہے مدینہ منورہ میں قرآن کریم پرنٹننگ پریس میں مثالی قرآن کریم کے نسخے تیار کیے جاتے ہیں ۔ پرنٹ ہونے والے ہرایک نسخے کو انتہائی باریک بینی سے وہاں موجود حفاظ کتاب اللہ بغور دیکھتے ہیں تاکہ چھپائی میں اگر کسی قسم کی کوئی غلطتی وغہرہ رہی گئی تو اس درست کروایا جاسکے

شیئر: