Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں ختم قرآن 29 ویں شب کو ہوگا

حرم مکی میں تہجد کی نماز 12 بجکر45 منٹ پرشروع ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں تہجد کی نماز  12 بجکر 45 منٹ پر ہوگی۔آخری عشرے کی تمام راتوں میں یہی معمول رہے گا۔  
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے السدیس نے کہا کہ حرم شریف میں ختم قرآن تہجد کی نماز میں 29 ویں شب کو ہوگا۔ 
اس سے قبل حرمین انتظامیہ نے ٹوئٹر  پر مسجد الحرام میں تراویح اور تہجد کی نماز کا ٹائم ٹیبل جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ تہجد کی نماز رات بارہ بجکر 45 منٹ اور ختم قرآن رمضان کی  29 ویں شب کو تہجد میں ہوگا۔ 

شیئر: