Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈنمارک سے مرغیوں اور انڈوں پر پابندی اٹھانے کا اعلان

عالمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈنمارک میں برڈ فلو کے آثار ختم ہوگئے( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس  ایف ڈی اے) نے ڈنمارک سے مرغیوں، انڈوں اور ان سے تیار کردہ اشیا کی درآمد پرعائد پابندی اٹھالی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے پابندی اٹھانے کا فیصلہ عالمی ادارہ خوراک کی اس رپورٹ کے بعد کیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ ڈنمارک میں برڈ فلو کے آثار ختم ہوگئے ہیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ہر اس ملک سے مرغیوں اور جانوروں کے گوشت اور ان سے بنی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرتی ہے جہاں بین الاقوامی مسلمہ تنظیم نے منفی رپورٹ جاری کی ہو۔

شیئر: