Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی مقاصد کے لیے حساس کیمرے درآمد کرنے پر پابندی

انفرادی طور پر نگرانی کے کیمرے لائے جاسکتے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ کسٹم نے جاسوسی کےلیے استعمال ہونے والے حساس نوعیت کے کیمرے درآمد کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ ایسے کیمرے جو جاسوسی کےلیے استعمال کیے جاتے ہیں تجارتی مقاصد کے تحت درآمد نہیں کیے جاسکتے۔ 
اخبار 24 نے زکوۃ، ٹیکس وکسٹم اتھارٹی کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ انفرادی طور پر بیرون ملک سے منگوائے جانے والے نگرانی کے کیمرے لائے جاسکتے ہیں تاہم انہیں منگوانے والوں کے بارے میں تفصیلی معلومات مہیا کرنا ہوں گی۔ 
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ انفرادی طور پرنگرانی کےلیے منگوائے جانے والے کیمرے جو بیگیج سسٹم کے تحت لائے جارہے ہیں وہ ذاتی استعمال کے لیے ہوں، تجارتی مقاصد کے لیےانہیں استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ 

شیئر: