Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنکھوں کی دو ادویات استعمال نہ کی جائیں: سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا انتباہ

ممنوعہ دواؤں میں سیسے کی مقدار حد سے زیادہ ہے۔  (فوٹو اخبار 24)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ’ایس ایف ڈی اے‘ نے کہا ہے کہ آنکھوں سے متعلق 2 مصنوعات استعمال نہ کی جائیں ۔ RABEZOLE نامی مصنوعات 10 اور 20 ملی گرام کی پیکنگ میں ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے توجہ دلائی ہے کہ یہ دوا مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ یہ پراڈکٹ جس  دوا کو بنیاد بنا کر تیار کی گئی ہے اس میں طبی نکتہ سے مکمل مماثلت نہیں پائی جاتی۔ 
ایس ایف ڈی اے نے توجہ دلائی کہ مذکورہ دوا سعودی مارکیٹ میں جمجوم فارما کمپنی کی  جانب سے فروخت کی جا رہی ہے۔ مملکت کے متعلقہ صحت اداروں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ انہیں جہاں بھی یہ دوا نظر آئے  اسے ضبط کرلیا جائے۔ صارفین سے کہا گیا ہے کہ متبادل مناسب دوا کے لیے متعلقہ ڈاکٹر سے رجوع کریں اور مذکورہ دوا استعمال نہ کریں۔ 
ایس ایف ڈی اے نے خبردار کیا ہے کہ ممنوعہ دواؤں میں سیسے کی مقدار حد سے زیادہ ہے۔ 
ایس ایف ڈی اے نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی مارکیٹوں میں ریڈ اور بلیک آئی لائنر بھی فروخت ہو رہے ہیں۔ اس میں سیسے کی مقدار حد سے زیادہ ہے جس سے خون کی قلت کا عارضہ لاحق ہو سکتا ہے۔ بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے۔ گردے اور اعصاب ک ےامراض پیدا ہوسکتے ہیں۔ مرگی کی تکلیف لاحق ہو سکتی ہے۔ خواتین انہیں استعمال نہ کریں اور جن کے پاس یہ موجود ہوں وہ انہیں تلف کردیں۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ مارکیٹ سے مخصوص مارکوں والے بلیک اور ریڈ آئی لائنر ہٹادیے جائیں۔ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: