سعودی عرب میں جازان پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کی مدد سے ٹائرسکریچنگ کرنے والے ڈرائیور کو نشاندہی کے بعد گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی فورس نے بیان میں کہا کہ’ ٹائر سکریچنگ کرنے والے مقامی شہری کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے‘۔
سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ’ ٹائرسکریچنگ راہگیروں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں اور یہ سنگین خلاف ورزی ہے‘۔