Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں سب سے بڑا غیر جوہری بم گرایا،وائٹ ہاوس

کابل...امریکی فوج نے افغانستان میں پہلی مرتبہ نان نیوکلیئر بم استعمال کیا ہے۔ غیرجوہری بم جی بی یو 43 کو مدر آف آل بم کہا جاتا ہے ۔ وائٹ ہاﺅس نے اس کی تصدیق کردی ۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ ننگر ہار میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ داعش کے دہشت گرد سرنگوں کے ذریعے نقل وحرکت کرتے ہیں۔ اس کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لئے بم گرایا گیا ۔ سی این این نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ننگرہار میں گرائے گئے بم میں 21 ہزار 600 پونڈ دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔اس بم کو ٹار گٹڈ جگہ کو نشانہ بنانے اور دیگر نقصان کم سے کم کئے جانے کی منصوبہ بندی کے وقت استعمال کیا جاتا ہے۔امریکی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس بم کو عراق جنگ کے دوران بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق سب سے بڑے جوہری بم کو گرائے جانے کے حکمنامے پر افغانستان میں امریکا اور اتحادی فوج کے سربراہ جنرل جوہن نکولسن نے دستخط کئے حتمی منظوری امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل سے لی گئی۔اس سے پہلے امریکا افغانستان سمیت عراق جنگ میں دیگر روایتی ہتھیا ر استعمال کرتا رہا ہے۔

 

شیئر: