Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دستاویزی ثبوت نہ رکھنے والے غیر قانونی مقیمین ایئرپورٹ نہیں شمیسی سینٹر جائیں، جوازات

جدہ - - - - - -جوازات کے حکام نے کہا ہے کہ ایسے تارکین وطن جن کے پاس اس بات کا ثبوت ہی نہ ہوکہ وہ عمرے ،وزٹ یا حج پر آئے اور ان کے پاسپورٹ پر ویزا نہ ہو اور وہ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہو گئے۔ انہیں براہ راست ائیر پورٹ جانے کے بجائے شمیسی سینٹر جانا ہو گا۔پاکستانی قونصل جنرل شہریاراکبر خان نے جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل جوازات میجر جنرل عبدالرحمان الحربی سے جدہ میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ قونصل جنرل نے سعودی حکومت کی ایمنسٹی اسکیم پر تبادلہ خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے ان تمام غیر قانونی مقیمین کو مدد ملے گی جو باعزت طریقے سے وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔ شہریاراکبر نے خاص طور پر عمرہ ،حج اور وزٹ ویزے پر آنیوالے ان غیر قانونی مقیمین کا معاملہ اٹھایا جن کے پاس حج ،عمرہ یا وزٹ پر آنے کا کوئی ثبوت نہیں اور نہ ہی ویزے لگے پاسپورٹ کے شواہد سسٹم میں موجود ہیں ۔ایسے مقیمن وطن واپسی کے لئے مہلت سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں۔ قو نصل جنرل نے یہ بھی بتایا کہ اضافی قو نصلر ٹیمیں ویسٹرن ریجن میں مختلف شہروں کا دورہ کرکے پاکستانیوں کو قونصلر خدمات فراہم کریں گی تاکہ وہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ڈائریکٹر جنرل جوازات نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے کیسوں سے آگاہ ہیں اورایسے افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ جوازات نے زائد عرصے قیام والے افراد کو کو بغیر کسی اپائنمنٹ شمیسی ڈیپورٹیشن سینٹر سے رجوع کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ ہروب اور اقامے کی معیاد ختم ہونے والے کیسوں میں کلئیرنس کے لئے اپنے علاقے کے مکتب العمل سے رجوع کیا جائے تاکہ فائنل ایگزٹ لگ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام کیس ایمنسٹی اسیکم کے قواعد کے تحت نمٹائے جائیں گے۔ دریں اثناء قونصل جنرل نے ڈی جی جوازات کو سو ینئر بھی پیش کیا۔

شیئر: