Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کی اضافی پروازیں، عید پر پاکستانی فلمیں، مسجد نبوی میں نعرہ بازی سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں حاضری دی
ہفتہ رفتہ کے دوران سعودی عرب میں میں کئی اہم واقعات ہوئے جن میں الاحسا میں چوریوں، بچی پر آوازہ کتوں کے حملے، اور عید پر اضافی پروازیں چلانے سمیت دیگر واقعات شامل ہیں، جن کی خبریں اردو نیوز نے شائع کیں۔ ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔

سعودی عرب میں چاند رات کو مہندی لگانے کا قدیم رواج

پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش کی طرح سعودی عرب میں بھی عید الفطر کے موقع پر خواتین اور بچیاں مہندی لگوانا پسند کرتی ہیں۔ خواتین مہندی کے خوبصورت ڈیزائن ہاتھوں اور پیروں پر سجاتی ہیں۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

الاحسا میں دکانوں اور تجارتی مراکز میں چوریاں، ملزم گرفتار

سعودی عرب میں الاحسا پولیس نے دکانوں میں چوری کرنے والے مقامی شہری کو گرفتارکیا ہے۔ مسروقہ نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کررہا تھا۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

عید کے کپڑے خریدنے کے لیے جانے والی بچی آوارہ کتوں کے حملے میں زخمی

سعودی عرب میں جازان کی عوامی مارکیٹ سے عید کے کپڑے خریدنے کے لیے جانے والی سات سالہ بچی کو آوارہ کتوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

السعودیہ ایئر کا عید پر اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

السعودیہ نے عید الفطر کے دوران سفر کی سہولت بڑھانے کے لیے داخلی پروازوں میں دس ہزار نشستوں کا اضافہ کر دیا ہے۔ 
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکار کی مثالی ’انسان دوستی

مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکار کی انسان دوستی کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اہلکارکی مثالی کاوش کودکھایا گیا ہے کہ کس طرح اس نے گمشدہ بچے کا خیال رکھا اوراسے بالاخروالدین سے ملا دیا۔  
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

حکومتی وفد پر مسجد نبوی میں حاضری کے دوران نعرے بازی

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر جانے والے پاکستانی وفد کے ارکان کی مسجد نبوی میں حاضری کے دوران کچھ افراد نے سیاسی نعرے بازی کی۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

مقدس مقام کا احترام ملحوظ نہ رکھنے پر پانچ پاکستانی گرفتار: مدینہ پولیس

ترجمان مدینہ پولیس کے مطابق ’سکیورٹی فورسز نے مسجد نبوی کے صحن میں ایک پاکستانی خاتون اور ان کے ساتھیوں کے خلاف توہین آمیز اور جارحانہ زبان استعمال کرنے پر 5 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

اتحادی فورسز کا 163 حوثی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ سعودی عرب  انسانی بنیادوں پر مملکت کے  خلاف عسکری کارروائیوں میں حصہ لینے والے 163 حوثی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ 

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، مسجد نبوی میں حاضری

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ اعلیٰ سطح کے سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے رابطہ کیجیے

سعودی عرب میں ٹیک سٹارٹ اپ سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین یورپ سے زیادہ

ایک نئی تحقیق کے نتائج کے مطابق سعودی عرب میں ٹیکنالوجی سٹارٹ اپ سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین کی تعداد یورپ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

ایک ہفتے میں ملبوسات اور جوتوں کی خریداری پر 1.4 ارب ریال خرچ 

سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے17 سے 23 اپریل 2022 کے دوران ایک ہفتے میں مملکت بھر میں اخراجات کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

ریاض میں ایک لاکھ 97 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام 

سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ ’ریاض میں ایک لاکھ 97 ہزار 570 نشہ آورگولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے‘۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

سعودی سینما گھروں میں عید پر کونسی پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی؟

سعودی عرب میں پاکستانی فلموں کے فروغ کے لیے بلیک سینما پروڈکشن کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پاکستانی فلمیں سعودی سینما گھروں میں دکھائی جائیں گی۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

جازان میں ٹائر سکریچنگ کی وڈیو وائرل، ڈرائیور گرفتار

سعودی عرب میں جازان پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کی مدد سے ٹائرسکریچنگ کرنے والے ڈرائیور کو نشاندہی کے بعد گرفتار کیا ہے۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

عید کی تعطیلات میں جوازات کے دفاتر کھلیں گے؟

عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مملکت کے تمام ریجنز میں جوازات کے بعض شعبے انتہائی ضرورت کی بنیاد پرخدمات فراہم کرنے کے لیے کھولے جائیں گے۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے کلک کیجیے

شیئر: