ممبئی ... بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف آنے والی فلم ٹائیگر زندہ ہے کے لئے خصوصی ٹریننگ لینے والی ہیں۔ فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف کا اہم کردار ہو گا۔ کترینہ کے لئے ٹائیگر زندہ ہے کافی اہم فلم ہے کیونکہ ان کی پچھلی 2فلمیں مسلسل فلاپ ہو چکی ہیں۔ ٹائیگر زندہ ہے میں کترینہ اپنے کردار میں کوئی خامی نہیں چھوڑنا چا ہتیں۔ فلم کے اسٹنٹ کو ٹھیک طر یقے سے کرنے کے لئے خصوصی تربیت لینے والی ہیں۔ فلم میں کترینہ چاقو سمیت کئی ہتھیاروں سے لڑتی نظر آئیں گی۔اس کے لئے کترینہ بہت مشکل ٹریننگ لینے والی ہیں اس کے بعد وہ ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ کرنے دوبارہ آسٹریا جائیں گی۔ فی الحال وہ جگا جاسوس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔