Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ میں 24 گھنٹے کے دوران 900 سے زیادہ تفتیشی کارروائیاں

ملبوسات، زیورات اور آرائشی سامان فروخت کرنے والی دکانوں کو ٹرگٹ کیا گیا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے انسپکٹرز نے رمضان کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں اور شہروں میں تجارتی مراکز اور بازاروں پر دس ہزار سے زیادہ تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی تفتیشی مہم جاری ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ تفتیشی مہم تجارتی انسداد تجارتی پردہ پوشی کے قومی ادارے کے تعاون سے چلائی گئی۔
تفتیشی مہم کے دوران ریٹیل کا کاروبار کرنے والے اداروں، ریستورانوں، پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کرنے والی  ایجنسیوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ 
اطلاعات کے مطابق ان تمام اداروں میں تجارتی پردہ پوشی زیادہ ہو رہی ہے۔ سعودیوں کے نام سے غیرملکی اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔ سعودی قانون کے تحت یہ بات جرم ہے کہ کوئی مقامی شہری اپنے نام سے کسی غیرملکی کو کاروبار کرائے۔ 
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ تفتیشی مہم کے دوران یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ 87  فیصد سے زیادہ تجارتی مراکز ٹیکس سسٹم کی پابندی کررہے ہیں۔ اس حوالے سے جو خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں وہ بہت کم تھیں۔ 
علاوہ ازیں وزارت تجارت کی نگراں ٹیموں نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور قریبی علاقوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران ملبوسات، زیورات، مٹھائی اور آرائشی سامان فروخت کرنے والی دکانوں پر 900 سے زیادہ تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔

شیئر: