Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم صارفین کو لوٹنے والا غیر ملکی گرفتار

ملزم اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے افراد کی مدد کے بہانے ان سے خفیہ نمبر معلوم کرلیتا تھا (فائل فوٹو: اے پی)
الخبر پولیس نے اے ٹی ایم صارفین کو دھوکہ دے کر لوٹنے والے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشرقی ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار کیا گیا شخص یمنی تارک وطن ہے۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے افراد کی مدد کے بہانے ان سے خفیہ نمبر معلوم کرلیتا تھا۔‘
’بزرگ اور سادہ لوح شہریوں کو الجھا کر ان کے کارڈ بدل دیا کرتا تھا اور انہیں بعد ازاں استعمال کرتے ہوئے رقم نکلوالیا کرتا تھا۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’متعدد افراد کی شکایت پر نگراں کیمروں کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوئی ہے۔‘
’مذکورہ شخص کو تفتیش مکمل کرنے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔‘

شیئر: