Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین الاقوامی تعلیمی نمائش اتوار سے ریاض میں

کانفرنس میں 152 بین الاقوامی  ادارے شریک ہوں گے۔ (فوٹو وزارت تعلیم ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں بین الاقوامی تعلیمی نمائش 2022 اتوار 8 سے 11 مئی تک ریاض میں منعقد ہوگی۔ روزانہ صبح 9 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک نمائش کے دروازے ریاض کے انٹرنیشنل کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں شائقین کے لیے کھلے ہوں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بین الاقوامی تعلیمی نمائش میں یونیورسٹیوں، کالجوں، انسٹی ٹیوٹس، نجی سکولوں، ملکی و بین الاقوامی ریسرچ اداروں کے سٹالز ہوں گے۔ علاوہ ازیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور امدادی خدمات پیش کرنے والی کمپنیاں اور ٹریننگ سینٹرز بھی اپنے سٹالز لگائیں گی۔ 
بین الاقوامی تعلیمی نمائش کا بڑا مقصد تعلیم کے شعبے کوسہولتیں فراہم کرنے والے اداروں و کمپنیوں، ماہرین کے بڑے طبقے سے ربط و ضط پیدا کرنا ہے۔ 
نمائش بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کمپنیوں اور اداروں کو نئے مواقع سے متعارف کرائے گی۔
کانفرنس میں 110 مقامی اور 152 بین الاقوامی ادارے شریک ہوں گے۔ علاوہ ازیں وزارت تعلیم کے عہدیدار، سرکاری و نجی جامعات کے سربراہ، دنیا بھر سے تعلیمی امور کے ماہرین اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ لگانے والے شریک ہوں گے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: